85

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(آوازچترال رپورٹ)۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی کارپورپیش آف پاکستان میں ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برینڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15 روپے سے 26 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ 4 روز قبل کئے جانے والے اس اضافے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 190 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ وفاقی حکومت کے اس اقدام پر یوٹیلیٹی سٹوروں پر آنے والے خریداروں نے سخت رد عمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کر کے اپنے ہی ووٹرو کا بیڑا غرک کردیا ہے- شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء ضروریہ تو دستیاب نہیں لیکن حکومت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتے چلی جا رہی ہے۔ جس سے یوٹیلیٹی سٹوروں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔

Facebook Comments