تازہ ترین

گرم چشمہ میں نادرا کے دفتر کو بند نہیں کیا جائے گا۔ شہزادہ افتخارالدین

چترال( آوازچترال نیوز) نادرا کے ایک سینئر عہدیدار نے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گرم چشمہ میں نادرا کے دفتر کو بند نہیں کیا جائے گا۔ ایسی اطلاعات تھیں کہ حکومت نے گرم چشمہ میں نادرا آفس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف اہل علاقہ نے جمعہ کے روز احتجاج بھی کیا۔ گرم چشمہ سے سابق صوبائی وزیر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سلیم خان نے حال ہی میں حکومتی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا آفس گرم چشمہ پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں کی خدمت کررہا ہے اور دفتر کے لئے ایک عمارت بھی مفت فراہم کی گئی ہے۔ چترال سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ نادر اکے سنیئر عہدیدار نے ان کو یقین دلایا ہے کہ گرم چشمہ میں دفتر بند نہیں کریں گے۔   شہزادہ افتخار نے کہا کہ ”12 مئی  کو نادرا گرم چشمہ برانچ کو نہ بند کرنے کی ذاتی درخواست کے بعد، ڈائریکٹر جنرل نادرا کے پی میر عالم خان نے مجھے نادرا آفس گرم چشمہ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button