120

ہشتم کے امتحانات بورڈ کے زیر اہتمام نہ کرنیکا اعلان

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اپنے ایک اور فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے ہشتم کے امتحانات کو تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ٗ پانچویں اور آٹھویں جماعت کا صرف جائزہ (اسسمنٹ) امتحان لیا جائے گا مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیا اللہ خان بنگش کے مطابق مذکورہ فیصلہ تعلیمی بورڈز کے چیئر مینوں ٗ قائمہ کمیٹی اور نجی سکولوں کے سربراہوں ٗ طلبہ و والدین کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں نہم اور دہم امتحانات کے حوالے سے فیصلہ بھی واپس لیا گیا ہے جبکہ 8ماہ قبل مذکورہ فیصلے کئے گئے تھے اس دوران واضح صورتحال نہ ہونے کے باعث درس و تدریس کا عمل بھی بر ی طرح متاثر ہوا۔

Facebook Comments