111

گریڈ 19کے 15ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقرریاں

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر گریڈ 19میں 15ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی بھرتی اور مختلف کالجوں میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں ٗ ان میں 11خواتین اور 4مرد اساتذہ شامل ہیں ٗ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق ساجدہ قدوس کو جی جی ڈی سی سورانی بنوں ٗ سیما گل کو جی جی ڈی سی ڈگر بونیر ٗ سلمیٰ رحمان کو جی جی ڈی سی نمبر 1چارسدہ ٗ فائزہ فیض جی جی ڈی سی جولاگرام ملاکنڈ۔ ٗ شگفتہ عامر جی پی جی سی نمبر 2ایبٹ آباد ٗ سلمیٰ نورین جی جی ڈی سی تھانہ ملاکنڈ ٗ روبینہ حسین جی جی ڈی سی پبی نوشہرہ ٗ فرح ناز جی جی ڈی سی نواں شہر ایبٹ آباد ٗ مسرت جبین جی جی پی جی سی ہری پور ٗ صائمہ کوثر جی جی ڈی سی ٹاؤن شپ بنوں ٗ عائشہ ظفر جی جی پی جی سی کوہاٹ ٗ راشد احمد جی پی جی سی سوات ٗ عرفان اللہ جی پی جی جے سی سیدو شریف سوات ٗ شرافت علی خان جی پی جی جے سی سیدو شریف سوات اور حبیب اللہ کو جی پی جی سی کوہاٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments