76

کمیونٹی اور نیشنل کمیشن کے سکولز بند کر نے کا فیصلہ

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پلاننگ ڈویژن اسلام آبادنے بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولز اور نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی کے سکولز کو دسمبر کے آخرتک بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بتا یا گیا ہے کہ سکولو ں کا اصل منصو بہ ختم ہو چکا ہے ٗلیکن وفاقی حکو مت نے انسانی ہمدردی کے تحت اس منصو بے کو دسمبر 2019 ء تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد یہ سکول ختم کر دیئے جائیں گے ٗ۔ اس وقت 11768 کمیونٹی سکول اور6461 نیشنل کمیشن سکولز کام کر رہے ہیں ان دونو ں تعلیمی اداروں میں 761192 طلبہ زیر تعلیم ہیں ٗ فنانس ڈویژن اسلام آبادکے نمائندے نے بتا یا کہ مالی مشکلات کے باعث وفاقی حکو مت ان سکولو ں کا بوجھ بر داشت نہیں کر سکتی ٗاور اٹھارہویں تر میم کے تحت یہ صو بائی حکو مت کی ذمہ داری ہے۔ خیبر پختونخوا حکو مت کے نمائندے نے بتا یا کہ اس وقت محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں مختلف سکو لو ں میں 17 ہزار خالی اسامیاں ہیں جن کو مشتہر کر نے کے بعد کئی اسامیوں پر ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں محکمے نے متعلقہ اداروں سے مزکورہ سکو لو ں کی تفصیلات مانگی تھیں لیکن مہیا نہیں کی گئیں ٗفیصلہ کیا گیا کہ صو بائی محکمہ تعلیم مزکورہ سکو لو ں کے اساتذہ کی بھی پہلے سے مشتہر اسامیوں کے لئے ٹیسٹ دینے کا موقع فراہم کرے اور اگر ضروری ہو تو عمر اور تعلیم میں سہولت دے تا کہ تجربہ کار افراد میسر آ سکیں۔

Facebook Comments