87

8تعلیمی بورڈوں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے 8تعلیمی بورڈوں کے 210ملازمین کی تقرریوں وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ٗتبدیل ہونے والوں میں جونیئر کلرک ٗ سینئرکلرک ٗ سپرنٹنڈنٹ ٗ سینئر سپرنٹنڈنٹ ٗ اکاونٹنٹ شامل ہیں ٗاعلامیہ کے مطابق پشاور ٗ ملاکنڈ ٗ کوہاٹ ٗ سوات ٗ ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی بورڈوں کے کلیرکل عملے کو تبدیل کیا گیا ہے ٗ پالیسی کے مطابق ایک ہی عہدے پر 2سے 3سال سے تعینات پشاور تعلیمی بورڈ کے 40ٗ مردان تعلیمی بورڈ کے 40ٗ ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے 22ٗ ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے 50ٗکوہاٹ تعلیمی بورڈ کے 25 ٗ سوات تعلیمی بورڈ کے 16ٗڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ کے 14اور بنوں بورڈ کے تین ملازمین کو تبدیل کیاگیا ہے۔

Facebook Comments