131

سال 2020 ء کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) سال 2020 ء کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، مجموعی طور پر اگلے برس کے دوران کل 14چھٹیاں ہوں گی، عید الفطر ممکنہ طور پر 24مئی کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سال 2020 کے لئے عام تعطیلات کا اعلان کر دیاہے۔پہلی چھٹی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ہو گی۔ کلینڈر میں تہواروں سمیت دیگر چھٹیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔وزارت داخلہ کے جاری کردہ کلینڈر کے مطابق سال 2020 میں مجموعی طور پر14 چھٹیاں ہوں گی پہلیچھٹی یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بروز بدھ ہوگی، اس کے بعد 23 مارچ بروز پیر یوم پاکستان پر، تیسری تعطیل یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدورپر، پھر ممکنہ طور پر عیدالفطر 24، 25 ، 26 مئی اتوار ، پیر منگل کو تین دن منائی جائیگی، عیدالاضحیٰ 31 جولائی ، یکم اور 2 اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوارکو منائی جائیگی، جب کہ جشن آزادی کیچھٹی 14 اگست بروز جمعہ کو ہوگی ۔   عاشورہ کی چھٹیاں 29 اور 30 ستمبر بروز منگل اور بدھ کو ہوں گی، عید میلاد النّبی کی تعطیل 29 اکتوبر بروز جمعرات کو ہوگی، قائداعظم کا یوم پیدائش 25 دسمبر بروز جمعہ کو پورے جوش و جزبے کے ساتھ منایا جائیگا۔ تعطیلات میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

Facebook Comments