39

کرکٹ میں قوم کی آخر امید فردوس اعوان؟

اسلام آباد(آوازچترال نیوز) قوم نے کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد آخری امید وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو بنالیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے فردوس اعوان کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم کی معاون خصوصی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری امید قرار دے دیا۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر میدان کی تصویر شیئر کی، جس میں ایک شخص دوسرے کو جوتے مار رہا ہے، جوتے مارنے والے کو ڈیوڈ وارنر اور جوتے کھانے والے کو پاکستانی بولرز ظاہر کیا گیا ہے۔