34

بغیر ہیلمٹ کے پٹرول کی فروخت پر پابندی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں پر پٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ٗ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پٹرول پمپوں کے مالکان اور منیجرو ں جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ پہنے کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو پٹرول فروخت نہ کریں۔ بصورت دیگر زیر دفعہ 7 پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مالکان اور منیجروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں ایک لاکھ تک جرمانہ یا تین سال قید یا دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔