76

گیارہ صو بائی افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی حکومت نے گیارہ افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اعلامیہ کے مطا بق محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن میں تعیناتی کی منتظر تہمینہ شریف کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن محمدجان کو سیکشن آفیسر آئی پی سی پرویزخان کو سیکشن آفیسر بلدیاتی مکرم خان کو سیکشن آفیسر محکمہ توانائی جبکہ اقبال حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے پی پی ایس آر اے کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکشن آفیسر محمد قاسم کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ کھیل تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکر ٹری محکمہ سٹیبلشمنٹ کاشف اقبال جیلانی کو ڈپٹی کو آرڈنیٹر پی ایم آر یو اور ان کی پیش رو ناظمہ شاہین کو ڈپٹی سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن ٗاے سی ڈیرہ انو گوندل کو ڈپٹی کو آرڈیٹینر پی ایم آر یو ٗ اے سی ثمر باغ محمد حسن کو اے سی ڈیرہ اور اے ڈی سی ٹوپی صوابی طارق حسین کو اے سی ثمر باغ تعینات کیا گیا ہے۔