74

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس 4 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس4 دسمبرکوبلانے کے لیے سمری ایوان صدرارسال کر دی گئی ہے، وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہو گی۔ اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اٹھائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت اپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد باضابطہ قانون سازی کا عمل شروع ہو گا۔

Facebook Comments