تازہ ترین

بی آر ٹی منصوبہ کا 87 فیصد کام مکمل، اصل لاگت 29 ارب، سرکلر ریلوے سی پیک میں شامل

پشاور(  آوازچترال نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کا87فیصد کام مکمل کرلیا گیا ، تکمیل کے بعد بی آر ٹی روٹ پر پرانی گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ ہو جائیں گے ، اب تک400 گاڑی مالکان نے اپنی گاڑیاں سکریپ کرانے کیلئے رجسٹریشن کی ہیں، بی آر ٹی منصوبہ کی اصل لاگت 29؍ ارب روپے ہے،پشاور بی آر ٹی منصوبہ لاہور میٹرو سے اب بھی سستا ہے، لاہور بی آر ٹی کی بسیں کرائے پر ہیں ، پشاور منصوبہ میں 68کلو میٹر اضافی فیڈر روٹس شامل ہیں، سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرلیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ایک سالانہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کا 87 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، تکمیل کے بعد اس منصوبے کو بھی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کیا جائے گا،بی آر ٹی منصوبے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت میں ایکنک نے 49.34 ارب روپے کی منظوری دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button