تازہ ترین

بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاؤسنگ اور نجی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، فراہم کی گئی رقم کس طرح واپس کی جائے گی؟

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاؤسنگ اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلا سود سستے مکانات کی تعمیر کیلئے وزارت ہاؤسنگ اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے پر سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب اور اخوت کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر امجد ثاقت نے دستخط کیے۔وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سستے مکانات کی تعمیر وآرائش ومرمت کے لیےقرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں 5ارب روپے مختص کیے ہیں اور حکومت پاکستان میسرز اخوت کو ملک بھر میں چھوٹے قرضوں کی تقسیم کے لیے 5ارب روپے فراہم کرے گی۔اعلامیئے کے مطابق قرضوں کو نئے مکانات کی تعمیر کے علاوہ اضافی کمروں، کچن اور باتھ روم سمیت گھر کی آرائش کے لیے استعمال کیا جائے گا، قرضہ کی رقم 10لاکھ روپے تک ہوگی اور اس قرضہ کی درخواست کی کوئی پراسیسنگ فیس نہیں ہوگی اور یہ رقم 24 سے لے کر 60 ماہانہ قسطوں میں واپس ادا کرنی ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button