139

جے یو آئی کا پلان بی کے بعد پلان سی تیار

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔جے یو آئی نے پلان بی کی ناکامی کی صور ت میں پلان سی کو بھی حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت پورے ملک میں جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی ذرائع کے مطابق جے یو آئی پہلے مرحلہ میں اسلام آباد دھرنے اورآزاد ی مارچ کے بعد اب اپنی حکمت عملی کے پلان بی پرعملدرآمد شروع کردیاہے جس کے مطابق ملک بھرکی اہم شاہراہیں بلاک کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر صوبائی تنظیموں کی طرف سے کارکنوں اورہنماؤں کی ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق پلان بی میں اگر کامیابی حاصل نہیں ہوتی تو پھر پلان سی پر عمل کیاجائے گا۔ جس کے تحت ملک بھرکی جیلیں بھری جائیں گی تاحال اس حوالہ سے کارکنوں کی فہرستیں تیارنہیں ہوسکی ہیں جلد ہی مشاورت کے بعد گرفتار ی کے لیے خود کو پیش کرنے والے کارکنوں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے پلان بی پر عملد رآمد رکوانے کے لیے طاقت کااستعمال کیا تو جے یو آئی بھرپور احتجاج کرتے ہوئے پلان سی پرعملدر آمد شروع کردے گی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج خیبرپختونخوامیں مختلف مقامات پردھرنادینے والے کارکنوں کامورال بڑھانے کے لیے دورہ کرکے ان سے خطاب کریں گے

Facebook Comments