88

ڈبلیو ایس ایس پی میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین فارغ

شاور(آوازچترال رپورٹ)واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے کنٹریکٹ پر بھرتی 100سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا ٗ ان ملازمین میں کٹھہ قلی اور سوئپرز شامل ہیں ٗ ان ملازمین کو یونیسیف کے ایک پراجیکٹ میں بھرتی کیا گیا تھا جس کی تمام فنڈنگ یونیسیف کر رہا تھا ڈبلیو ایس ایس پی نے ان ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یہ ملازمین 30نومبر کے بعد فارغ تصور ہونگے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ڈونر ایجنسی یونیسیف کے مالی تعاون سے اکتوبر 2018ء میں 100سے زائد کٹھہ قلیوں اور سوئپروں کو 6ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔ ان تمام ملازمین کی بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہوئی تھی مارچ میں 6ماہ کا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر ان ملازمین کو مزید 3ماہ کا کنٹریکٹ دیا تھا جس کے بعد نومبر تک ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی گزشتہ روز ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ نے 30نومبر تک ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

Facebook Comments