تازہ ترین

حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں بُری طر ح ناکام ہوئی ہے۔ سنیٹر مشتاق احمد خان بونی میں خطاب

بونی (ذاکر زخمی سے)امیرِ جماعتِ اسلامی خیبر پختونخواہ سنیٹر مشتاق احمد خان ایک روزہ دورے پر جب اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی پہنچے تو جماعت کے اراکین اور دوسرے حاضرین نے پرتپاک استقبال کیے۔ یاد رہے کہ اپر چترال ضلع بننے کے بعد امیر جماعت خیبر پختونخواہ مشتاق احمد پہلی بار اپر چترال کا دورہ کر رہے تھے۔ تقریب کی نظامت قیم اپر چترال نور عجم کر رہے تھے۔ ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے اپر چترال کے ضلعی امیر مولانا جاوید حسین معزز مہمان کو خوش امدید کہا اور استاد عنایت اللہ سپاسنامہ پیش کی۔سابق صوبائی وزیرعنایت اللہ خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومولد ضلع میں جماعت کو فغال بنانے کے سلسلے مختلف تجاویز دی اور اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ امیر جماعت خیبر پختونخواہ سنیٹر مشتاق احمد خان اپنے خطاب میں اپر چترال میں جماعت کو ویلج کونسل سطح پر منظم کرنے اور جماعت کے پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے ضلعی امیر اور اس کابینہ کو مختلف تجاویز دی۔ اور ساتھ بلدیاتی الیکشن کے لیے بھر پور تیاری کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ویلج کونسل ایسی نہ رہے جہاں جماعت کے امیدوار نہ ہو۔اپ نے موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس بلند و بانگ دعوں کے ساتھ تحریک انصاف حکومت میں ائی تھی اسی حساب سے زندگی کے ہر شعبے میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے۔ مہنگائی،بے روزگاری اور معاشی بد حالی کے سوا ابھی تک غریب عوام کو کچھ نہیں دئیے ہیں۔ملک قرض کی دلدل میں بُری طرح پھنستی جا رہی ہے۔ ائی۔ایم۔ایف پورا نظام سنبھالا ہوا ہے حکومت اپنی مرضی سے کچھ کرنے کی اہلیت کھو چکی ہے۔ہر تین مہینے بعد ائی۔ایم۔ایف کے نمائیدے اکر اپنے مرضی کے نظام مسلط کرتے ہیں۔آپ نے مزید کہاکہ کشمیر کو موجودہ حکومت فروخت کر چکی ہے۔ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے بجائے ڈرامہ بازی کی جا رہی ہے اور تقریروں سے یہ مسلہ حل ہونے والا نہیں۔ ابھی تک کوئی ملک بھی بھارت کے مزمت میں ایک لفظ نہیں بولے ہیں اور نہ کسی ملک کی حمایت لینے میں موجودہ حکومت کامیاب ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا اس حکومت کے خاتمہ کی ہر تحریک کی جماعت اخلاقی حمایت کر تاہے اور جماعتِ اسلامی اس حکومت کے خلاف ابھی تک ۰۴ جلسے ملکی سطح پر کر چکی ہے۔
آپ الخدمت فاونڈیشن کے طرف سے اپر چترال کو ایک ایمبولنس دینے ڈائیگناسٹگ سنٹر قائم کرنے اور الخدمت سکول کھولنے کا اغلان بھی کیا اور ساتھ ہر مسلہ کی حل کے سلسلے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button