107

چترال پولیس کے دو پولیس افسران کو انسپکٹر کے رینک پر ترقی کے بیج لگائے جن میں دروش تھانہ کے ایس ایچ او قاضی فیض محمد اور فارن برانچ کے انچارج سلطان خان شامل

چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان نے اتوار کے روز پولیس لائنز چترال میں منعقدہ ایک تقریب میں چترال پولیس کے دو پولیس افسران کو انسپکٹر کے رینک پر ترقی کے بیج لگائے جن میں دروش تھانہ کے ایس ایچ او قاضی فیض محمد اور فارن برانچ کے انچارج سلطان خان شامل ہیں۔ انسپکٹر سلطان خان کو بیج لگانے میں ڈی پی او کی معاونت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن محی الدین نے کی جبکہ قاضی فیض محمد کو بیج لگانے میں ایس ڈی پی او چترال ظفر احمد نے ڈی پی او کی معاونت کی۔ انسپکٹر سلطان خان 1985 ء میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اور ان کا تعلق لوٹ کوہ کے سوسوم گاؤں سے ہے جبکہ قاضی فیض محمد یارخون سے تعلق رکھتے ہیں اور یکم جنوری 1988ء کو بطورکنسٹیل پولیس کی ملازمت اختیار کی تھی۔

Facebook Comments