122

اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے بمبوریت مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر تعمیر نو کے لئے اپنی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال کے چیرمین اور پی ٹی آئی کی طرف سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے بمبوریت کے کراکڑ کے مقام پر مسجد کی آتشزدگی کی وجہ سے شہید ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور میں بسنے والے کالاش برادری اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مسجد کی تعمیر نو کے لئے اپنی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مسلمان بھائیوں کے ہر ممکن تعاون کیاجائے گا۔

Facebook Comments