تازہ ترین

ڈاکٹروں کی فوری بھرتی کیلئے آسامیاں مشتہر

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی فوری طور پر بھرتی کیلئے آسامیاں مشتہر کردی ہیں ٗ ان ڈاکٹروں میں پروفیسرز ٗ ایسوسی ایٹ ٗ اسسٹنٹ پروفیسروں کے ساتھ سرجیکل کے شعبہ جات بشمول امراض قلب ٗ واسکولر سرجری ٗ سپائنل سرجری ٗ بریسٹ سرجری کے علاوہ میڈیکل ٗ پیتھالوجی اور انھستیزیا کے کنسلٹنٹ بھی بھرتی کئے جائینگے واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں کی ہڑتال اور ہٹ دھرمی کے پیش نظر صوبے کے تمام ہسپتالوں میں نئے ڈاکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے تحت ہسپتالوں کی انتظامیہ نے اخبارات کو بھرتی کے اشتہارات جاری کر دیئے ہیں یاد رہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو معیاری طبی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ درپیش ہے جس پر فوری بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button