112

غریبوں کو راشن، نوجوانوں کو سالانہ 50 ہزار وظیفے ملیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد( آوازچترال نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریبوں کو راشن گھروں میں پہنچائیں گے ، لنگر خانوں کو بھی بڑھایا جائے گا، نوجوانوں کو سالانہ 50 ہزار وظیفے ملیں گے ، ثانیہ نشتر مبارکباد کی مستحق ہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب اور سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کیا جبکہ انہوں نے پارٹی رہنما بابر اعوان سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، ملک کا استحکام اداروں سے وابستہ ہے، انہیں مزید مضبوط کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے سب سے بڑے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت کم از کم 50؍ ہزار اسکالر شپ سالانہ دیئے جائیں گے۔ چار سال میں دو لاکھ سکالر شپ دیے جائیں گے ۔ 50؍ فیصد سکالر شپ خواتین کیلئے مختص ہوں گے۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے اجراء پر ثانیہ نشتر مبارکباد کی مستحق ہیں، ہمارے ملک میں تین متوازی تعلیمی نظام چل رہے ہیں ۔ ایک انگلش میڈیم ، دوسرا اردو میڈیم اور تیسرا مدرسہ سسٹم ہے ، دنیا کا کوئی معاشرہ اس طرح سے بچوں پر ظلم نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ میری والدہ نہ ہوتیں تو میں اتنا کامیاب نہیں ہو سکتا تھا،انہوں نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کیلئے بڑ ا کام کر رہی ہیں ۔

Facebook Comments