97

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) گرینڈ ہیلتھ الاینس نے11نومبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج صوبہ بھر میں سرکاری ہسپتالوں کے سامنے احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی جبکہ ہسپتالوں میں ان ڈور سروسز کے بائیکاٹ کے ساتھ ایمرجنسی میں صرف حادثات یا فائرنگ کے واقعات میں لائے گئے مریضوں کے معائنے کا عندیہ دیا ہے۔ پشاور میں آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا جی ایچ اے کے چیئرمین ڈاکٹر عالمگیر یوسفزئی ٗ صدر سید روئیدار شاہ اور ترجمان ڈاکٹر حضرت اکبر نے گزشتہ روز ایل آر ایچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ٗ آج صوبے کے تما م ہسپتالو ں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ٗ اسی طرح 11نومبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ٗ اسی لئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ ایمرجنسی میں لائے گئے مریضوں میں صرف حادثات کے شکار یا فائرنگ میں زخمی مریضوں کا معائنہ کیا جائیگا۔

Facebook Comments