124

چیو پل سے یونیورسٹی آف چترال تک روڈکی بحالی پر کام دسمبر میں شروع ہو گا۔ .عبدالاکبر چترالی

چترال( نمائندہ آوازچترال) ایم این اے مولانہ عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے کہ چیو پل سے یونیورسٹی آف چترال تک (ائیرپورٹ روڈ) کی بحالی پر کام دسمبر میں شروع ہو گا۔ ایم این اے عبدالاکبر چترالی کی درخواست پروفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے متعلقہ محکموں کو ترجیحی بنیادوں پر اس منصوبے پرکام شروع کرنے کا حکم دیا۔چار کلو میٹر کا ائیرپورٹ روڈ کئی سالوں سے دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالت کا شکار ہے۔ چند ماہ پہلے اس روڈ کے آس پاس رہنے والے افراد اور یونیورسٹی آف چترال کے طلباء نے سڑک کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔جو کہ ایم این اے اور سرکاری حکام کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

Facebook Comments