126

اپر اور لویر چترال کے طول وعرض میں واقع پولو گراونڈوں سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کو تحریر ی طور پر درخواست دی ہے۔ شہزادہ سکندرالملک

چترال (نمائندہ آوازچترال) پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے اپر اور لویر چترال کے طول وعرض میں واقع پولو گراونڈوں سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کو تحریر ی طور پر درخواست دے دی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان تجاوزات کو ہٹاکر پولو گراونڈ ز (جنالی)کو اپنی اصلی حالت میں لانا علاقے میں پولو کے کھیل کی ترقی کے لئے ناگزیر ہوگئی ہے۔ درخواست میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض پولو گراونڈز ان تجاوزات کی وجہ سے یا تو بند ہوگئے ہیں یا ان کے رقبے میں کمی آگئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پولو ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایم پی اے وزیر زادہ نے پولو گراونڈز کی بحالی وترقی کے لئے جو فنڈز ریلیز کرادی ہے،ان کی بروقت اور صحیح استعمال کے لئے تجاوزات کا فوری طور پر ہٹا نا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولو چترال میں سیاحت کی ترقی اور اس کے منفرد ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ممدومعاون ہے۔

Facebook Comments