96

بےنظیر قتل کیس: پرویز مشرف کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد(آوازچترال نیوز ) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی درخواست پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عفالت نمبر ایک کے جج شوکت کمال ڈار نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے تحت سابق صدرکے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے لیے دائر ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت سپیشل پبلک پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز آزادی مارچ کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوا،عدالت نے سابق صدرکے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے بنک اکاؤنٹس اور نام پر موجود گاڑیاں بھی ضبطگی کا حکم سنا دیا ہے۔ ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے حتمی اور آخری چالان میں سابق صدر پرویز مشرف کو ملزم نامزد کیا تھا۔ دہشت گردی عدالت نے عدم حاضری پر پہلے ہی سابق صدر کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ دہشتگردی عدالت نے سابق صدر کے علاوہ دو سال قبل اگست میں کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے پانچ ملزمان کو بری کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کے آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس اور اسلام آباد مکران میں واقع دو جائیدادیں ضبطگی کا حکم سنایا ہے۔آزادی مارچ کے باعث سپیشل پبلک پراسیکوٹر خواجہ امتیازاحمد عدالت پیش نہ ہوسکے، آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس اور اسلام آباد کراچی سمیت دیگر شہروں میں واقع چار جائیدا د ضبطگی حکم میں شامل ہیں ۔

بےنظیر قتل کیس: پرویز مشرف کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم

Facebook Comments