تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ، رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور

ہری پور:(آوازچترال رپورٹ)  پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ  نے رہنما جے یو آئی ( ف ) مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔  جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیخلاف عدالت میں جمعرات کو سماعت ہوئی اور عدالت نے مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی جب کہ ہری پور سنٹرل جیل سے جلد رہائی کا امکان ہے تاہم ابھی تک رہائی کا تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔ تھری ایم پی او کے تحت جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری  پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں چیلنج کی گئی تھی، بنچ نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button