تازہ ترین
خیبرپختونخواپولیس کے 5اعلیٰ افسروں کے تقرریاں و تبادلے.اجمل خان کو ایس ڈی پی او دروش چترال تعینات
پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخواپولیس کے مختلف اضلاع میں تعینات5اعلی افسروں کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں صوبائی پولیس سربراہ ڈاکٹر نعیم خان کی جانب سے جاری ہونے والے دومختلف حکمناموں کے مطابق گریڈ18کے اے آئی جی آپریشن محمد قریش کو سی پی او رپورٹ کرنے کوکہاگیاگیاہے جبکہ اے آئی جی ٹریننگ سی پی او افتخارالدین کو تبدیل کرکے اے آئی جی آپریشنز خیبرپختونخواتعینات کردیاگیاہے۔ اسی طرح ایس ڈی پی او دیرپائین اجمل خان کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او دروش چترال تعینات کردیاگیاہے اسی طرح سازولی کو سی پی او سے تبدیل کرکے قائمقام ڈی ایس پی سکیورٹی صوبائی اسمبلی اورشاہ جہان آفریدی کو تبدیل کرکے قائمقام ڈی ایس پی سکیورٹی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورتعینات کردیا گیا ہے
Facebook Comments