تازہ ترین
مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملہ ہوسکتا ہے، وزارت داخلہ
اسلام آباد(آوازچترال نیوز)وفاقی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملہ ہوسکتا ہے، دہشتگرد حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال ہوسکتی ہے، فضل الرحمان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وقافی وزارت داخلہ نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملے کا انکشاف کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے ہوم سیکرٹریزاور آئی جیز کو آگاہ کردیا گیا۔وزارت داخلہ نے فضل الرحمان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال ہوسکتی ہے۔
Facebook Comments