روز. کے چیرمین ہدایت اللہ اور قرطبہ یونیورسٹی کے درمیان (ایم او یو) پر دستخط
چترال ( نمائندہ آوازچترال) چترال میں کم وسائل کے حامل مگر ٹیلنٹ رکھنے والے طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت کے لئے کوشان ادارہ ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن ( روز) کے چیرمین ہدایت اللہ اور قرطبہ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت(ایم او یو) پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پی ایچ ڈی اور سول انجینئرنگ کے ڈگری پروگرام سمیت مختلف مضامین کے بی ایس اور ماسٹر لیول کے کلاسوں میں 30سے 50فیصد تک رعایت حاصل کرلیا جوکہ تنظیم کے لئے ایک اور اعزاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیف الاسلام اور سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین کے ساتھ ایم او یو کے مطابق یونیورسٹی نے کمپیوٹر سائنس اور باٹنی میں پانچ ایچ ڈی کے لئے ایک ایک نشست 30فیصد رعائت دینے کا معاہدہ کیا ہے جن کے لئےROSEکی طرف سے نامزدگی کی جائے گی۔ اسی طرح ایم۔ ایس کے منیجمنٹ سائنس اور کمپیوٹر سائنس میں دو دو نشستیں بھی 30فیصد رعائت کے حامل ہوں گے جبکہ ریاضی اور باٹنی کے ماسٹر کلاسوں میں دو دو نشستیں اور پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ ماسٹر کلاس کے لئے تین سیٹیں اور بی بی اے سمیت فزکس، ریاضی اور کیمسٹری میں تین تین نشستیں 50فیصد رعایت کی بنیاد پر دئیے جائیں گے جبکہ ان وظائف سے استفادہ کو جاری رکھنے کے لئے وظیفہ ہولڈروں کو امتحانات میں کم از کم 2.5 GPAکی کارکردگی دیکھانی ہوگی۔ چترال کے تعلیمی حلقوں میں ان وظائف کو ROSEکی تاریخ میں ایک اہم کامیابی قرار دی گئی ہے۔