تازہ ترین

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پھربم گرا دیا

 اسلام آباد(آوازچترال نیوز)حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پھربم گرا دیا، اوگرا نے گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا،ایل پی جی سلنڈرکی قیمت 1495روپے مقرر کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے عوام پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے ذریعے مہنگائی کا بم گرا دیا۔ اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 20روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت1495روپے مقرر کردی ہے۔اکتوبر کے دوران گھریلوسلنڈر کی قیمت 1475روپے تھی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دوسری جانب اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔ 00:00 / 00:01 00:00 Loading Ad  Next Video × پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 114 روپے24 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85روپے 33 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کا مشورہ دیا گیا ہے،جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں چھ روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گیی۔نئی قیمتوں میں پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہو گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اوگرا نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری تیار کرنا شروع کی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button