تازہ ترین
بزرگ شہریوں کے لئے سینئر سٹیزن کارڈ..پیشہ ور گداگروں کے خلا ف کاروائی کے حوالے سے قانون
پشاور(آوازچترال نیوز) وزیراعلیٰ نے صوبے میں بزرگ شہریوں کو خدمات کے حصول میں مراعات دینے کے لئے سینئر سٹیزن کارڈ کے نمونہ سے اتفاق کیا ہے اور مجوزہ مراعات کی فراہمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ قانون کے تحت رولز جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیاکہ صوبے میں گداگروں کی سوشل سیکیورٹی اور پیشہ ور گداگروں کے خلا ف کاروائی کے حوالے سے قانون بھی صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں منظور کرالیا جائیگا۔وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو خصوصی طور پر محکمہ کے تحت جاری آٹھ اہم ترین منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
Facebook Comments