178

افغان فورسز نے پاکستان کے گاؤں آروندو پر حملہ ، بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ، 6 جوانوں سمیت 11 زخمی

اسلام آباد(آوازچترال نیوز) افغانستان سے سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ‘افغان فورسز نے صوبے کنڑ سے چترال کے گاؤں آروندو کی شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 جوان اور ایک خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہوئے’۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ‘افغان سیکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا’۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں افغان سرحدی پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی ہے’۔

Facebook Comments