230

گرم چشمہ ایثر کے نوجوان کی لاش شالی گول سے برامد، بیوئی غائب

 چترال ( نمائندہ آوازچترال ) ایک سال پہلے دیر کوہستان سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی لاش شالی گول کے قریب سڑک کے کنارے ملی ہے ۔ جبکہ بیوی پُر اسرار طور پر لا پتہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال پہلے گرم چشمہ کے مقام ایژ سے تعلق رکھنے والے نوجوان وقار احمد عرف شہنشاہ نے دیر کوہستان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی ۔ اور اپنے گھر ایژ گرم چشمہ لے آیا ۔ کچھ عرصہ پہلے سوات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اپنی فیملی کے ساتھ گرم چشمہ میں رہائی اختیار کی ۔ جس کے ساتھ شہنشاہ اور اُس کی فیملی کے تعلقات بہت گہرے ہوئے ۔ دونوں فیملیوں کا ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا تھا ۔ گذشتہ روز شہنشاہ کی حاملہ بیوی کو چترال شہر کے ہسپتال میں چیک اپ کرنے کیلئے ٹو ڈی کار میں دونوں فیملی کے افراد گرم چشمہ سے سے نکلے ۔ لیکن شام کو واپس گھر نہیں آئے ۔ جس پر موبائل پر اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ تاہم موبائل بند ہونے کی وجہ سے کسی سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا ۔ ذراءع کے مطابق رات کو شہنشاہ شالی گول کے قریب سڑک کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا ۔ جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا ہے ۔ جبکہ اُس کی بیوی سمیت سوات سے تعلق رکھنے والے اُس خاندان کے بارے میں کوئی معلومات تا حال دستیاب نہیں ہیں ۔ اس حوالے سے متضاد خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ کہ دوست نما دُشمن نے پسند کی شادی پر اُجرتی قاتل کا کردار ادا کیا ہے ۔ یا پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکی کے رشتے داروں نے یہ واردات کی ہے ۔ تاہم لڑکی اور سوات کے خاندان کی پُر اسرار طور پر لا پتہ ہونا ایک معمہ بنی ہوئی ہے ۔ اور اس نے چترال کے اندر پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اُٹھایاہے ۔ اس قسم کا ایک واقعہ پہلے بھی چترال میں ہوا تھا ۔ جس میں گرم چشمہ کی ایک خاتون کو راتوں رات کئی چیک پوسٹ عبور کرتے ہوئے کالا ڈھاکہ پہنچا دیا گیا تھا ۔ جس میں خاتون کی رہائی تقریبا ایک سال بعد ممکن ہوئی تھی ۔

Facebook Comments