اپوزیشن جماعتوں کا خیبر پختونخوا سے مشترکہ آزادی مارچ
پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخواکی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد کی طرف سے مشترکہ مارچ پر اتفاق ہوگیاہے تمام پارٹیوں کے صوبائی صدور پشاور سے اکٹھے روانہ ہونگے جبکہ دیگرقائدین اورقافلے رشکئی انٹر چینج پر اکٹھے ہونگے مارچ کاروٹ جی ٹی روڈ کے بجائے موٹروے کرنے پربھی اتفاق کیاگیاہے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں گذشتہ روز جے یو آئی کے مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطے مکمل ہوگئے ہیں رشکئی انٹر چینج پر اے این پی،کیوڈبلیو پی اوردیگر جماعتوں کے قافلے اکٹھے ہونگے اور پشاورسے روانہ ہونے مرکزی جلوس کاحصہ بنیں گے۔ جے یو آئی نے جنوبی اضلاع کی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی جلوس لے کر پشاور پہنچیں یہاں سے تمام قافلے اکٹھے موٹروے کے ذریعہ اسلام آباد جائیں گے ملاکنڈ کے قافلے بھی رشکئی انٹرچینچ پر مرکزی قافلے کاحصہ بنیں گے اسی طرح ہزارہ کے قافلے حسن ابدال کے مقام پر ہزارہ موٹرے وے کے ذریعہ پہنچ کر شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق کوشش کی جائے گی کہ جے یو آئی،مسلم لیگ ن،کیوڈبلیو پی،اے این پی اوردیگر جماعتوں کی صوبائی قیادت پشاور سے مرکزی جلوس کے ساتھ ہی روانہ ہوروٹ تبدیل کرنے کی وجہ حکومت کے ساتھ معاہدے کو قراردیاجارہاہے کیونکہ اب راستوں کی بندش اورخور ا ک کی کمی کے خدشات باقی نہیں رہے