تازہ ترینکاروبار

تاجربرادری نے 2روزہ شٹر ڈاؤن کا آغازکر دیا

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی تاجر برادری آج سے دو روزہ شٹر ڈاؤن کا آغاز کرے گی ٗ اس دوران تجارتی مراکز اور دکانیں بند رکھی جائیں گی ٗ جبکہ تاجر تنظیمیں احتجاجی مظاہرے بھی کریں گی ٗ ہڑتال کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پرتاجروں کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن پر ایف بی آر کے ٹیکسوں کے خلاف نعرے درج ہیں ٗ۔ واضح رہے کہ تاجروں کی مرکزی تنظیم کی کال پر پشاور اور خیبر پختونخو ا سمیت ملک بھر میں 29اور 30اکتوبر دو دنوں تک دکانیں بند رکھی جائیں گی ٗ پشاور میں تاجر تنظیموں نے تمام بازاروں کے صدور کو اعتماد لیکر ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی بھی طے کر لی ہے جس کے تحت شٹر ڈاؤن کے ساتھ مختلف شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ تمام پریس کلبوں کے سامنے بھی احتجاج ریکارڈ کرائے جائینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button