بونی؛۔ انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹ کے پہلے مر حلے کے اختیتام پر ہا ئی سکول بونی میں ادبی مقابلے۔
بونی(ذاکر ذخمی سے)کئی روز سے جاری انٹر سکولز مقابلوں کے سلسلے پہلے مر حلے کے اختیتام پر آج ہائی سکول بونی کے سبزہ زار میں ادبی مقابلے منعقد کیے گئے۔جہاں زون کے دس ہائی سکولزمقابلے میں شرکت کی۔گوارنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل اور ممتاز ماہرِ تعلیم پرنسپل صاحب الدین نے تقریب کی صدارت کی جبکہ کے ہائی سکول سور لاسپور کے ہیڈ ماسٹر شراف الدین مہمانِ خصوصی تھے اور دوسرے سکول کے اساتذہ بھی تقریب میں شریک تھے۔نظامت کے فرائض استاد امتیاز علی نے خوبصورت انداز میں انجام دی۔مولانا دینار شاہ کے محسور کُن آواز میں تلاوتِ کلامِ مجید کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ابتدا کرتے ہوئے سکرٹری ایونٹ ہیڈ ماسٹر عبد الصمد زونل مقابلوں کے اعراض و مقاصد بیان کی اور مہمانوں کو خوش امدید کہا۔ اس کے بعد طالبعلموں کے مابین باقاعدہ مقا بلہ شروع ہوا۔جہاں ججز کے فرائض مولانا منظور شاہ، مولانا شفیق الرحمٰن،ذاکر زخمیؔ،اکرام الدین، احمد علی درانیؔ،شراف الدین اور اشفاق نے انجام دئیے۔حُسنِ قرات میں ہائی سکول گوہکیر کے طالب علم ذاہد الراشید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نعت شریف میں ہائی سکول کُشم کے انعام اللہ،ملی نعمہ فائق الرحمٰن ہائی سکول گوہکیراول ائیے۔۔قومی ترانہ ہائی سکول بونی کے مسعود گروپ کے حصے میں ائی۔انگریزی تقریر میں اقراء عادل اوردو تقریر میں ہائی سکول وریجون کے مزمل علی، کوئز مقابلے میں سہیل گروپ بازی لے گئے جبکہ ارٹ ہائی سکول کوشٹ کے حصے میں ائی۔اگلے مقابلہ تورکھو زون،مستوج زون کے ساتھ یکم نوامبر سے شروع ہونے جو کہ دو دن جاری رہینگے۔