123

جہاد، فوج بھیجنے کی باتیں پاکستان اور کشمیر دشمنی،عمران خان

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا‘ کشمیریوں کے سفیر کے ساتھ ان کا ترجمان اور وکیل بھی بنوں گا‘ کشمیریوں کو مختلف طریقوں سے دھوکا دیاگیا‘ سلامتی کونسل سے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلا کر رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو اب کوئی نہیں روک سکتا‘مقبوضہ کشمیر میں جہاد‘ہتھیار اٹھانے اور فوج بھیجنے کی باتیں کرنے والے کشمیریوں کے علاوہ پاکستان کے ساتھ بھی دشمنی کررہے ہیں‘بھارت یہی چاہتا ہے کہ پلوامہ جیسا کوئی واقعہ ہو اور وہ پاکستان پر حملہ کرے، مودی حکومت کسی واقعہ کو بہانہ بنا کر کشمیریوں پر مزید ظلم کرنا چاہتی ہے۔

Facebook Comments