تازہ ترین

آئل ٹینکرز، ڈرائیورز اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

لاہور( آوازچترال نیوز) ملک بھر میںآ ئل ٹینکرز، ڈرائیورز اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اوگراپالیسی کیخلاف غیرمعینہ مدت کیلئے تیل کی سپلائی بند رکھی جائے گی،جس سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران خان خدشہ پیدا ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی پالیسی ناقابل عمل ہے، اوگرا نے 22 صفحات پر مشتمل پالیسی دی ہے۔جس میں گاڑیوں کے اسٹینڈرزاور ایس اوپی ایز بنائے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی سروس کروانے، انجن سروس، گیئرباکس ودیگرچیزوں سے متعلق پالیسی دی گئی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ نئی پالیسی میں آئل ٹینکرزکا ڈیزائن اور رنگ بھی شامل ہے، لیکن اوگرا کی نئی پالیسی پر فی الفور عمل کرنا مشکل ہے۔اس لیے اوگرا کی نئی پالیسی کے خلاف بطور احتجاج تیل کی سپلائی بند کررہے ہیں، جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک ہڑتال کا عمل جاری رہے گا۔ گزشتہ روز آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے آج (اٹھائیس اکتوبر )سے ہڑتال اور پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنیکا اعلان کردیا۔ آل پاکستان ٹینکر ز ایسوسی ایشن کے صدر شرافت علی خاں خٹک کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پرانے آئل ٹینکر زکو بند کرنے کا فیصلہ کہا ہے جوکہ سراسر نا انصافی ہے ، اوگرا کوپرانے آئل ٹینکرز کی بندش کیلئے وقت دے ، اگر اوگرا نے پرانے آئل ٹینکرز کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا تو کل سے آئل ٹینکرز بند کرکے تیل کی سپلائی بند کردی جائیگی ۔ماڑی پٹرولیم لمیٹڈکے منافع میںجاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 45.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے سٹاک ایکسچینج میں جمع نوٹس کے مطابق جولائی تا ستمبرکے عرصہ میں ماری پٹرولیم لمیٹڈ کو 7.46 ارب روپے کا منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 45.1 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 5.14 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 55.94 روپے رہی ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 38.55 روپے رہی تھی۔ اس عرصہ میں کمپنی کے مجموعی سیلز میں 24.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آئل ٹینکرز، ڈرائیورز اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button