90

پی ٹی آئی کا صوبائی سطح پر کوارڈینیشن کونسلیں بنانے کافیصلہ

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی سطح پر سرکاری محکموں کے حوالہ سے پیش آمدہ معاملا ت و مشکلات کے حل اور کارکنوں کے ساتھ قریبی رابطے رکھنے کے لیے صوبائی سطح پر کوارڈینیشن کونسلیں بنانے کافیصلہ کیاہے جس کے لیے پارٹی کے آئین میں ترمیم کردی گئی ہے پارٹی ذرائع کے مطابق مرکزی گورننگ باڈ ی کی طرف سے تمام صوبوں میں کوارڈینیشن کونسلز بنائی جائیں گی۔

یہ کونسلز ریجنل صدور اورجنرل سیکرٹریوں پر مشتمل ہونگی جبکہ پارٹی کا متعلقہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کونسل کاسربراہ ہوگا پارٹی ذرائع کے مطابق ان کونسلوں کے قیام کامقصد صوبائی سطح پر اہم سیاسی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرناہوگا جن کابراہ راست تعلق مرکز اورصوبہ کے امور سے ہوگا اسی طرح پارٹی کا رکنوں کی وہ تمام مشکلات جن کاتعلق صوبائی محکموں سے ہوگا ان کے ازالہ کے لیے بھی کونسل متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطوں میں رہے گی اس سلسلہ میں پارٹی کے آئین میں ترامیم کی گذشتہ دنوں منظوری دی جاچکی ہے جس کے بعد ریجنل صدور کی نامزدگی کے بعد صوبائی کونسلوں کے قیام کامرحلہ بھی طے کرلیاجائے گا۔

Facebook Comments