تازہ ترین

یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

چترال( نمائندہ آوازچترال) یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جے یو آئی چترال کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی چیوپل سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کی۔ریلی کی قیادت جمعیت علماء اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ امام میمن اور سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر کررہے تھے۔پی آئی اے چوک چترال میں جلسہ سے ایم پی اے ہدایت الرحمن،،اے این پی کے ضلعی صدر الحاج عید الحسین،پی ایم ایل (ن) عبدالولی خان ایڈوکیٹ،محمد کوثر ایڈوکیٹ،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن،سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر اور پی پی پی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ ودیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کشمیر میں کشمیریوں مسلمانوں پر بھارتی غاصبانہ قبضے،مظالم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف جہاد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اُنہوں عالمی برادری کی خاموشی پر بھی انتہائی افسوس کیا اور اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔مقررین نے کشمیرکی آزادی تک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہرقسم جانی ومالی مدد کرنے عزم کا اعادہ کیا۔ جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں نے 31اکتوبر کو آزادی مارچ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کے لئے چترال سے بڑی تعداد میں کارکنان کی روانگی کا بھی اعلان کیا۔اور ملک میں موجودہ مہنگائی،بے روزگاری اور افراتفری کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم عمران کی استعفیٰ اور نئے انتخابات کے انعقاد کو لازمی قرار دیا۔ قبل ازین چترال کے سول سوسائٹی،آل پارٹیز،تجار یونین اور ڈرائیور یونین کے زیر اہمتام بھی یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اتالیق پل میں ایک جلسہ منعقد ہو۔جس سے معروف عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال،صفت زرین۔ صدر تجار یونین شبیراحمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button