تازہ ترین

اپر چترال بونی میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

بونی(ذاکر ذخمی) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے یومِ کشمیر منایا گیا۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے کے خلاف ال پارٹی اپر چترال کی کال پر آج گہلی اسٹڈیم میں کشمیریوں کے ساتھ بھر پور انداز میں یکجہتی کا دن منایا گیا جس میں تورکھو،موڑکھو اور مستوج تحصیل سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس سلسلے تورکھو کی ریلی موڑکھو سے ہوتے ہوئے بونی گہلی گراونڈ پہنچ کر جلسہ کی شکل اخیتار کی۔امیر جمیعت علما اسلام اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ جلسہ کی صدارت کی۔ جلسہ میں مختلف پارٹیوں کی نمائیندگی کرتے ہوئے مولانا فتح الباری نائب امیر جمیعت اپر چترال، پرنس سلطان الملک صدر مسلم (ن) اپر چترال،حمید جلال جنرل سکرٹری پی۔پی۔پی اپر چترال، پرویز لال انفارمشن سکرٹری پی۔پی۔پی اپر چترال،سید سردار حسین جوائینٹ سکرٹری مسلم لیگ (ن) اپر چترال اورشاہ وزیر لال سابق جنرل سکرٹری اے۔این۔پی اپر چترال بھارت کی ظلمانہ قبضہ پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔مولانا شیر کریم شاہ اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کشمیر کو فروخت کرکے مگر مچھ کی آنسو بہا رہی ہے۔ اس سلسلے تقریروں کے علاوہ ابھی تک کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ تقریروں سے یہ مسلہ حل ہونے والا نہیں۔لاتوں کی بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ مسلہ کی حل کے لیے عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس لیے حکومت سے ہم مایوس ہوئے ہیں۔ہم کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔اگرحکم دیا جائے تو پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں۔پرنس سلطان الملک صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت پاکستان کی شہ رگ پر چھری رکھی ہوئی ہے اور کشمیری میں مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کی بازار گرم ہے ادھر حکمران سنجیدہ قدم اٹھانے سے قاصر ہے۔اس سلسلے جے۔یو۔ائی کے مارچ اور لاک ڈاون کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت کے پاس کسی بھی مسلے کا حل نہیں صرف اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے سیاسی مخالفین کو پریشان کرنے کے علاوہ ابھی تک عوام کو ریلیف دینے میں بھی بری طرح ناکام ہے لہذا ہم مولانا فضل الرحمٰن کی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔حمید جلال جنرل سکرٹری پی۔پی۔پی اپر چترال جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ موجودہ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے ان کے ہر پالیسی عوام دشمن ہے ہر محاذ پر آپ کی کارکردگی غیر اطمنان بخش ہے۔پی۔پی۔پی اس لیے مولانا فضل الرحمٰن کی احتجاجی مارچ کی کھل کر حمایت کرتی ہے اور اس حکومت سے چھٹکارہ پانے کے لیے مولانا کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔پر ویز لال انفار مشن سکرٹری پی۔پی۔پی اپر چترال نے کہا کہ بھارت ۰۷۳ سکشن۵۳۔اے ختم کرکے بین الاقوامی دنیا کے منہ میں طمانچہ مارا ہے۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ عالمی امن کے دعویدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کیونکہ کشمیری مسلمان ہیں اگر اس طرح کے حالات کسی دوسرے مذہب والوں پرمسلط کی جاتی تو آج اس کا نام و نشان مٹایا جاتا لیکن انڈیا جو مظالم وہاں معصوم بچوں،خواتین اور دوسرے لوگوں پر ڈالتی ہے وہ کسی کونظر نہیں اتی۔ اور حکومت عالمی طاقت کے علمبرداروں کو متوجہ کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکومت وقت کو چاہیے کہ جہاد کا اغلان کریں ہم اپنے فوج کے ساتھ فرنٹ لائن یہ جنگ لڑینگے۔کیونکہ شہادت کا رتبہ پانا مسلمان کے لیے اعزاز ہے۔جلسہ سے شاہ وزیر لال اے۔این۔پی اور سید سردار حسین(ن) نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر پر بھارتی ظلم و جبر اور بربریت پر بھارت کی اس اقدام کوعلاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیکر بھرپور انداز میں مذمت کی ۔ جلسہ کے بعد امیر جے۔یو۔ائی اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ کی قیادت میں اپر چترال کی ریلی اسلام آباد مارچ میں شرکت کے لیے چترال روانہ ہوئے جو ۱۳،اکتوبر کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button