تازہ ترین
آزادی مارچ شروع ہونے سے ایک دن پہلے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑا بریک تھرو،جے یو آئی (ف)بڑے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی
اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے احتجاج کیلئے نئے مقام کا تعین مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق رہبرکمیٹی اور حکومتی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، جے یو آئی ف ریڈ زون میں آزادی مارچ کو لیجانے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئے جبکہ حکومتی بھی نئے مقام پربات کر نے کیلئے تیار ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کیلئے نئے مقام کا تعین مشاورت سے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی اوراپوزیشن کی رہبرکمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار تھے ، اپوزیشن ڈی چوک پرجلسے کے لئے ڈٹ
گئی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوشش کے باوجود اپوزیشن کو قائل نہ کرسکی تھی۔پیش رفت نہ ہونے پر مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات بھی موخر کردی تھی۔
Facebook Comments