100

60بھارتی فوجی ہلاک ، 2جنگی طیارے تباہ ،پاک فوج نے27 فروری سے اب تک ایل او سی پربھارت کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں

راولپنڈی ( آوازچترال نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 سے اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 60 سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ اسی عرصے میں پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو زخمی اور ان کے بنکرز کو تباہ کیا، آرٹلری گن (توپ خانوں) کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچایا اور جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کو مار گرایا جبکہ بھارتی فورسز نے خوف کے مارے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا۔

Facebook Comments