بینظیر کے ہاں بختاور کی پیدائش ہوئی تو نوازشریف اس وقت وزیراعظم تھے انہوں نے ایسا کیا کام کر دیا تھا ؟ جس نے سب کو حیران کر دیا تھا
اسلام آباد( آوازچترال نیوز)معروف صحافی محمد بلال غوری اپنے کالم ’’ کیا نوازشریف کی بیماری ڈھونگ ہے؟‘‘ لکھتے ہیں کہ ۔۔۔بینظیر کے ہاں بختاور کی پیدائش ہوئی تو نوازشریف وزیراعظم تھے۔دونوں میں سیاسی محاذ آرائی عروج پر تھی لیکن نواز شریف نے بینظیر کو نہ صرف مبارکباد دی بلکہ گلدستہ بھی بھجوایا۔ آصف زرداری جیل میں تھے تو ان کی بینظیر بھٹو سے ملاقاتوں پر کبھی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ اسی طرح 27دسمبر 2007کو جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو نواز شریف انتخابی مہم ترک کرکے ہاسپٹل پہنچے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پُرسا دیا۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ بینظیر بھٹو نے بھی شہادت سے چند منٹ قبل ناہید خان کو کہا تھا کہ نوازشریف سے رابطہ کریں کیونکہ اس روز مسلم لیگ(ن) کی ریلی پر فائرنگ سے چند کارکن مارے گئے تھے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان انتخابی مہم کے دوران گر کرزخمی ہوگئے تو تمام تر سیاسی مخالفت کے باوجود نواز شریف ان کی عیادت کرنے گئے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔