تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال کے انتخابات ضیاء الدین صدراور ریاض الدین جنرل سیکرٹری منتخب
چترال (نمایندہ آوازچترال)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال کا اجتماع ارکان گزشتہ روز چترال میں منعقد ہوا. پروگرام کا آغاز حسب دستور درس قرآن سے ہوا. درس قرآن کے بعد تنطیم کی کارکردگی اور فعالیت کے حوالے سے صادق جان نے بھرپور انداز میں رہنمائی کی۔ اس کے بعد سالانہ انتخابات کا سلسلہ شروع ہوا. تمام اراکین کی رائے دہی سے استاد الاساتذہ ضیاء الدین ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شغور چترال دوسری مرتبہ صدر تنظیم منتخب ہوئے. سلطان محمد ایس ایس ٹی ہائی سکول دروش نائب صدر، ریاض الدین احمد ایس ایس ٹی ہائی سکول کاری جنرل سیکرٹری، حسام الدین پروفیسر ڈگری کالج چترال جائنٹ سیکرٹری اور ثنائاللہ ثانی پریس سیکرٹری منتخب ہوئے. اس کے بعد تحصیل کے انتخابات کے ذریئعیتنظیم اساتذہ چترال تحصیل چترال کی تنظیم نو کی گئی۔صدر عبد الحفیظ ایس ایس ٹی GCMHS چترال، جنرل سیکرٹری جناب شیر افضل GCMHS چترال، سیکرٹری مالیات مولانا سلامت اللہ GCMHS چترال.جبکہ اس موقع پرتحصیل دروش کی بھی تنظیم نو کی گئی۔ صدر اکبر خان GHS کیسو ،جنرل سیکرٹری محمد عالمگیر GHS برگہ نسارچترال، سیکرٹری مالیات عبد الشریف خان GHS کیسو CHITRAL منتخب ہوے۔۔اس موقع پر نئے منتخب شدہ اراکین سے حلف برداری بھی ہوئی.