تازہ ترین

پشاور میں جرائم پیشہ افراد کی ویب سائٹ کی پذیرائی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)صوبائی دارالحکوت پشاور میں جرائم پیشہ ٗ منشیات فروش ٗ قبضہ گروپ اور بچوں کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزموں کی تفصیلات پر مبنی ویب سائٹ نے محض 22 دنوں میں ملک کے ساتھ بین الاقوامی سطح پربھی بھرپور پذیرائی حاصل کرلی ہے پہلے ہی ماہ میں 4لاکھ سے زائد افراد نے ویب سائٹ دیکھی اور اس اقدام کو سراہا جبکہ بیرون ممالک میں وزٹ کرنیوالوں میں امریکہ سرفہرست ہے سی سی پی او پشاور محمد کریم خان کی جانب سے یکم اکتوبر کو جرائم پیشہ ٗ منشیات فروشوں ٗ قبضہ گروپ ٗ شیڈول فورتھ میں شامل افراد اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنیوالوں کی تفصیلات و تصاویر پرمبنی ویب سائٹ لانچ کی گئی تھی۔ جس کے پہلے 22دنوں میں 3122افراد نے پیج کا وزٹ کیا اسی طرح 4لاکھ 80ہزار 138افراد نے ویب سائٹ دیکھی اس اعداد شمار میں پاکستان میں 3لاکھ 83 ہزارکے ساتھ پہلے جبکہ 64 ہزار کے ساتھ بیرون ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے اعداد وشمار میں دیگر ممالگ میں ٗ ہنگری 17ہزار ٗ سعودی عرب 5ہزار ٗ برطانیہ 2ہزار 500ٗ متحدہ عرب امارات 2394ٗ چاپان 1575ٗ ترکی 1489ٗ آسٹریلیا 545 ٗ قطر471ٗ افغانستان 355 ٗ انڈیا 249 ٗ یونان 228ٗ ملائیشیا 221 ٗ کویت 216 ٗسویڈن 219 ٗفرانس 139ٗکینیڈا 131ٗ آئرلینڈ 109ٗ نائیدر لینڈ 75ٗچائینہ 67ٗ عمان 62ٗ بحرین 41۔ ساوتھ آفریقہ 34 ٗ سپین 27 ٗ جمہوری سلواکیہ 24ٗکازکستان 20ٗ یوکرائن 14ٗ آسٹریا 12ٗ جرمنی 8ٗ ساؤتھ کوریا 2ٗ آزربئیجان 2اور ہانگ کانک میں 1 بار ویب سائٹ دیکھی گئی اس کے علاوہ مجموعی طورپر 5لاکھ 60 ہزار مرتبہ کلک کیاگیا ہے سی سی پی او محمد کریم خان کے مطابق پشاور پولیس نے تاریخ میں پہلی بار ایسی ویب سائٹ لانچ کی ہے جسے نہ صرف اپنے ملک کے لوگوں بلکہ بیرون ممالک میں رہائش پذیر افراد نے بھی بے حد سراہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button