134

پی ٹی آئی میں صوبائی صدر کا عہدہ ختم ٗ ریجنل سسٹم بحال

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی طرف سے خیبرپختونخوامیں ایک بارپھر صوبائی صدر کاعہدہ ختم کرکے ریجنل سسٹم بحال کرنے کے بعد قبائلی اضلاع کو متعلقہ ریجن میں شامل کردیاگیاہے پارٹی کی آرگنائزنگ باڈی کے فیصلہ کے مطابق خیبرپختونخوامیں پشاور،ملاکنڈ،ہزارہ اورجنوبی ریجن قائم کرکے چار ریجنل صدور نامزد کیے جائیں گے تاکہ پارٹی کو خیبرپختونخوا میں گراس روٹ لیول پر منظم کیاجاسکے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع ہزارہ ریجن جبکہ ملاکنڈ کے تمام اضلاع ملاکنڈ ریجن کاحصہ ہونگے پشاور ریجن میں پشاور اور مردان ڈویژن شامل ہونگے جنوبی ریجن میں کوہاٹ،بنوں اورڈیرہ تینوں ڈویژن شامل ہونگے ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد ریجنل سسٹم کی بحالی کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ جس کے بعد قبائلی اضلاع قریبی ریجن کاحصہ بنادیئے گئے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق س سلسلہ میں باجوڑ کو ملاکنڈ ریجن کاحصہ بنادیا گیاہے خیبراورمہمند کو پشاور ریجن میں شامل کردیاگیاہے جبکہ کرم،اوکزئی،شمالی اورجنوبی وزیرستان کو جنوبی ریجن میں شامل کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق اس ریجنل صدور کی نامزدگی کے لیے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی چاروں ریجنل صدورکے ناموں کااعلان کردیاگیاجائے گا۔

Facebook Comments