تازہ ترین

ڈاکٹر کاظم نیاز خیبر پختونخوا کے نئے چیف سیکرٹری تعینات

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) وفاقی حکومت نے گریڈ 21کے پی اے ایس آفیسر ڈاکٹر کاظم نیاز کو خیبر پختونخوا کا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے تاہم 30اکتوبر کو موجودہ چیف سیکرٹری سلیم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کاظم نیاز اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر کاظم نیاز جن کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے خیبر پختونخوا میں پولٹیکل ایجنٹ مومند ایجنسی ٗ سیکرٹری پی اینڈ ڈی (فاٹا) کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے عہدے پر تعینات ہیں۔ موجودہ چیف سیکرٹری سلیم خان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ چیف سیکرٹری کے عہدے پر 8ماہ کا عرصہ گزارنے کے بعد 30اکتوبر کو سبکدوش ہو جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button