تازہ ترین

بجلی 2روپے 97پیسے مزید مہنگی کرنیکی سفارش

لاہور( آوازچترال نیوز)فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی 2 روپے 97 پیسے مزید مہنگی کرنیکی سفارش کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر40 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا، تاہم اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا، تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل تیسری مہینے بجلی مہنگی کی جا رہی ہے جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، مقامی گیس سے 11.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 21.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 81 کروڑ یونٹس سے زائد رہی جس کی لاگت 16روپے 55 پیسے فی یونٹ آئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button