تازہ ترین
دھرنے والوں کو سبق سکھانے کی تیاریاں، حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں مزیداضافہ کر دیا ِ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور( آوازچترال نیوز) پنجاب حکومت ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا،ریاست مخالف اقدامات پر ڈپٹی کمشنر کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات کے حوالے سے پنجاب کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔ جس کے مطابق ریاست کے خلاف بغاوت پر ڈپٹی کمشنر مقدمہ درج کروانے کا مجاز ہوگا،وفاقی یا صوبائی حکومت کے بجائے ڈپٹی کمشنرز مقدمہ درج کرواسکے گا۔سیکشن 123 بی،سیکشن 124اے، سیکشن 180اے، سیکشن 294اے میں مدعی ڈپٹی کمشنر ہوگا۔پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
Facebook Comments