تازہ ترین

پولیو مہم میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کے استعفے

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)پولیو مہم میں حصہ لینے والے یو پیک چیئرمین ڈاکٹروں نے اپنے استعفے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور کو ارسال کر دیئے ٗ ابتدائی طور پر 55یو پیک چیئرمینوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ٗ پولیو مہم کے دوران ڈاکٹروں پر مشتمل یونین کونسل پولیو ایری ڈیکشن کمیٹی(یو پیک) تشکیل دی جاتی ہے جس کا چیئرمین ڈاکٹر ہوتا ہے پشاور میں 97 یونین کونسلیں ہیں۔ ہر یو سی میں ایک ڈاکٹر خدمات انجام دیتا ہے تاہم 4نومبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کیلئے پشاور کے 55ڈاکٹروں نے استعفے ڈی ایچ او کو ارسال کر دیئے ہیں ٗ گرینڈ ہیلتھ الاینس کے ترجمان ڈاکٹر حضرت اکبر کے مطابق پشاور کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع کے یو پیک چیئرمین بھی استعفے دیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button